• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خواتین سمیت 3 افراد زخمی


بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے فائرنگ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے اکھوری گاؤں کی دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین