• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص کورونا سے جاں بحق

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں عالمگیر وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1200 ہوگئی ہے۔ 

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے 104 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 22 افراد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 34 ہزار 160 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں کورونا کے 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 28 ہزار 978 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی 12 ہزار 847 ہوگئی ہے۔

اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 572 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

تازہ ترین