• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 6 اموات

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد کے پی میں مرنے والوں کی تعداد 1208 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے کورونا کے 30 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تعداد 34 ہزار 253 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 135مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 29 ہزار 150ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا سےمزید دو اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 575 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا سے مزید 6 افرادمتاثر ہوئے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 12 ہزار 860 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 172ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ21 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے11 ہزار 26 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 330 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 873 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین