بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے گوکرت کی مقامی ندی میں ڈوب کر دو لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔
لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا خاندان پکنک منانے بولان کے علاقے گوکرت گیا جہاں دو کمسن بہنیں سلیمہ بی بی اور سائرہ بی بی مقامی ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلی گئیں اور ڈوب کر جان بحق ہو گئیں۔
کمسن بچیوں کی لاشیں سول اسپتال مچھ لائی گئیں، جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جو انہیں لیکر کوئٹہ چلے گئے۔