آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کابینہ کی منظوری کے بعد سیما کامل ڈپٹی گورنرSBP مقرر


وفاقی کابینہ نے سیما کامل کی بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے معروف خاتون بینکار سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بطور ڈپٹی گورنر تقرری کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر سروسز کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے سرکاری نقشے کی تیاری کی منظوری دے دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید