آپ آف لائن ہیں
اتوار14؍ ربیع الاوّل1442ھ یکم نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تمام پاکستانیوں کا ٹیکس ریکارڈ پورٹل پر ڈالنے کا فیصلہ


وفاقی کابینہ نے تمام پاکستانیوں کا ٹیکس ریکارڈ پورٹل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو فوری طور پر پورٹل بنانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ کابینہ ممبران، ارکان پارلیمان اور بزنس کمیونٹی کا ٹیکس ریکارڈ پورٹل پر ڈالا جائے۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ درست معاشی پالیسیوں کے سبب ملکی معیشت تیزی سے اوپر جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی مشکل صورتحال میں بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ مشکل صورتحال کے باوجود ترسیلات زر میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ بھارت کی برآمدات اور ترسیلات زر دونوں میں کمی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید