میڈرڈ(جنگ نیوز ) 10کروڑ ڈالر کی کرپشن کے اسکینڈل میں ملوث اسپین کے 82سالہ سابق بادشاہ جوآن کارلوس اول نےاپنے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے پرا سپین چھوڑ کر کسی دیگر ملک میں جلاوطنی اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسپین کے شاہی خاندان کے مطابق جان کارلوس نے اپنے بیٹے اور موجودہ بادشاہ فلپ ششم کو اپنے فیصلے سے پیر کے روز آگاہ کیا، 82 سالہ جان کارلوس پر سعودی ہائی اسپیڈ ریل پراجیکٹ میں کک بیکس کی صورت میں 100ملین ڈالر کرپشن کا الزام ہے۔انہوں نے مبینہ طور پر سپریم کورٹ میں اپنے خلاف کرپشن تحقیقات شروع ہونے پر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، سوئس اخبار نے چند ماہ قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے پراسیکیوٹرز ایک 100 ملین ڈالر کے بینک اکاؤنٹ کی چھان بین کر رہے تھے، جس کے تانےبانے سابق ہسپانوی بادشاہ سے آ ملتے تھے۔