• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کا سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ML1 کیا ہے؟

سی پیک کےسب بڑے اسٹریٹجک ریلوے منصوبے ایم ایل ون کی تفصیلات سامنے آگئیں


سی پیک کے سب بڑے اسٹریٹجک ریلوے منصوبے ایم ایل ون کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایم ایل ون ریلوے لائن منصوبے کے 1 ہزار 872 کلو میٹر طویل ٹریک کے عملی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، منصوبہ 6 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی لاگت سے 9 سال میں مکمل ہو گا۔

ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور اور ٹیکسلا سے حویلیاں تک ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ اور ڈبل کیا جائے گا۔

حیدر آباد سے ملتان کے درمیان طویل ترین 749 کلومیٹر کا ٹریک بھی ڈبل اور اپ گریڈ ہو گا۔

نئے اور بہتر ریلوے ٹریکس سے مسافر ٹرینوں کی رفتار 110 سے بڑھ کر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

ایم ایل ون منصوبے کے تحت حویلیاں کے قریب جدید خصوصیات کی حامل ڈرائی پورٹ تعمیر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزارت منصوبہ بندی ایم ایل ون منصوبے کو جدید بنانے کیلئے پر عزم

یہ منصوبہ 1 سے 2 لاکھ مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے گا۔

ایم ایل ون منصوبے کا سنگِ بنیاد اگلے سال فروری میں رکھنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین