• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی تقسیم نامنظور، پی پی نے سندھ کی تقسیم کا آغاز کر دیا، مصطفیٰ کمال

کراچی کی تقسیم نامنظور، پی پی نے سندھ کی تقسیم کا آغاز کر دیا، مصطفیٰ کمال


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے ،تحقیقات ہونی چاہئے، کراچی کی تقسیم نا منظور ہے،جماعت اسلامی کی ریلی میں ہونے والی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو لسانی بنیادوں پر چھ ٹکڑوں میں تقسیم کرکہ سندھ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے، اسی طرح سندھ کے دارالخلافہ کراچی کی تقسیم بھی نا منظور ہے، جو کام پاکستان کے دشمن آج تک نہیں کرسکے وہ پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ، نااہل اور کرپٹ سندھ حکومت کررہی ہے۔

تازہ ترین