• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش

لاہور میں آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ یہ گاڑیاں آلودگی کا سبب بن رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ملکر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوری 2018 سے لیکر اب تک 9 ہزار 216 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ دھواں چھوڑنے والی 1 ہزار 922 گاڑیوں کے چالان اور جرمانے کئے گئے۔

آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے مالکان سے 65 لاکھ 6 ہزار 825 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

تازہ ترین