18 ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز 25 دسمبر کو آرٹس کونسل کراچی میں ہو گا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے چار روزہ اٹھارہویں عالمی اردو کانفرنس 2025 جشنِ پاکستان کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کا انعقاد آڈیٹوریم II میں کیا گیا، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف شاعرہ زہرا نگاہ، ماہر تعلیم و دانشور پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، نائب صدر منور سعید، جوائنٹ سیکریٹری نور الہدیٰ شاہ اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے بریفنگ دی جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔