آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستانی سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں اپنی فیملی کے ساتھ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

شاہد خان آفریدی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کے سہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ، تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

شاہد خان نے اپنے بیٹوں سمیت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں  پکوڑوں کی بھی تصویر شیئر کی ، تصویر میں پکوڑوں کے ساتھ حلوہ بھی نظر آ رہا ہے تھا ۔

شاہد خان نے نے اپنی تصویروں پر کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ اپنی خوبصورت خاندان کے ساتھ کراچی کی بارش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’بارش کے دوران یہ وقت پکوڑوں اور حلوے کا ہے۔‘

شاہد آفریدی نے ساتھ میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘

لالا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے  پکوڑے اور حلوہ مداحوں کے گھر بھجوانے کی بھی درخواستیں کی گئیں۔

ایک ٹوئٹر صارف کا بوم بوم آفریدی سے کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھیں اور پی ایس ایل کھیلتے رہیں ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید