• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری اننگز میں پاکستان 169 پر ڈھیر، انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف



انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے ساتھ ہی اب انگلینڈ کو میچ میں فتح کے لیے 277 رنز درکار ہیں۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 137 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے انگلش بولرز کے سامنے مزاحمت کی۔

یاسر شاہ، نسیم شاہ اور محمد عباس نے ٹیم کے لیے آخری 2 وکٹوں پر قیمتی  32 رنز جوڑے اور ٹیم کے اسکور کو 169 تک پہنچادیا۔

انگلینڈ کی جانب سے تمام ہی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسٹورٹ براڈ 3، کرس ووکس اور بین اسٹوکس 2، 2 جبکہ ڈوم بیس اور جوفرا آرچر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری مکمل نہ کرسکا جبکہ یاسر شاہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے شان مسعود کے شاندار 156 رنز اور بابراعظم کے 69 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس طرح پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 107 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔

تازہ ترین