• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے حالات پر چیف جسٹس پاکستان کی تشویش و پریشانی خوش آئند ہے،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے حالات پر چیف جسٹس آف پاکستان کی تشویش و پریشانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کی روشنی میں کراچی کو درپیش مسائل، مشکلات، اختیارات کی منتقلی میں آئینی وقانونی رکاوٹوں سے عوام کو براہ راست آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منگل کی شب متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز میں کنوینیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کے حالات پر چیف جسٹس آف پاکستان کی تشویش و پریشانی کو خوش آئند قرار دیا گیاہے اجلاس میں میئر کراچی وسیم اخترسے تفصیلی بریفنگ بھی لی گئی۔اجلاس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر، حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کے معاملے پر تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے حالات پر چیف جسٹس آف پاکستان کی تشویش و پریشانی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ معزز عدلیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی کے عوام کا دکھ درد محسوس کیا۔
تازہ ترین