• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بن قاسم میں چھاپہ، لوٹا گیا 20 ٹن سریا برآمد

کراچی کے علاقے ملیر بن قاسم میں سائٹ بی پولیس نے چھاپہ مار کر لوٹا گیا 20 ٹن فولادی سریا برآمد کر لیا۔

سائٹ بی تھانے کی پولیس نے ملیربن قاسم میں ایک گودام پر چھاپا مارا جہاں سے لوٹا گیا 20 ٹن سے زائد سریا برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد کیا گیا سریا ملزمان نے سریا مل سے کچھ روز قبل لوٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ڈکیت گروہ کے 2 کارندے گرفتار، لوٹا گیا سامان اور مسروقہ گاڑی برآمد

برآمد کیے گئے سریے کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین