• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کا یو اے ای سے احتجاجاً سفیر بلانے کا فیصلہ


فلسطین نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فلسطینی حکام نے احتجاجاً سفیر بلانےکافیصلہ یو اے ای کے اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے تناظر میں کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق یو اے ای کے اس اقدام کے ذریعے الاقصیٰ، بیت المقدس اور فلسطینی کاز کو دھوکا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو فلسطینیوں کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس سے قبل ترکی اور ایران نے بھی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے یو اے ای قیادت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کےمظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد قومیں غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات بحالی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

دوسری طرف ترک وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ امارات نے اپنے محدود مفادات کو پورا کرنے کیلئے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کی۔

تازہ ترین