• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے لیول نتائج،برطانوی اساتذہ کی جانب سے کی گئی 40فیصد تشخیص میں کمی

کراچی (نیوزڈیسک) برطانیہ میں اے لیول نتائج کے حوالے سے اساتذہ کی جانب سے کی گئی تقریباً 40فیصد تشخیص میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آفکیول کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق، 7 لاکھ اساتذہ کی تشخیص میں 39.1 فیصد میں کم از کم ایک گریڈ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ برطانیہ میں اے پلس سے سی گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کا تناسب بڑھ کر 2.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ آفکیول نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 2020 کے امتحانات استثنا کے حامل تھے کیوں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند تھے جب کہ امتحانات معطل کردیئے گئے۔ جس کی وجہ سے ایک نیا ماڈل اختیار کرنا پڑا جس کے تحت امتحانات کے انعقاد کے بجائے اسکولوں میں جمع کرائے گئے اساتذہ کی تشخیص کی بنیاد پر گریڈ دیئےگئے تھے۔

تازہ ترین