کراچی (نیوزڈیسک) مغربی میڈیا میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بڑی اور تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے جو کہ انہیں دیگر امریکی صدور سے جدا کرتی ہے۔ جب کہ صدر ٹرمپ بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل ٹرمپ خود شمالی امریکن آزاد تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیتے تھے۔ تاہم، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والا معاہدہ مختلف نوعیت کا ہے۔ یہ بلاشبہ امریکی مفاد میں ہے۔ جب کہ اس کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں بھی امن قائم ہوسکتا ہے۔