• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے کھارے پانی کو منٹوں میں میٹھا اور پینے کے قابل بنانے کیلئے سستا طریقہ ایجاد کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے ماہرین نے ایک ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جس کے ذریعے سمندر کے کھارے پانی کو منٹوں میں میٹھا اور پینے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، محققین نے میٹل آرگینک فریم ورک (ایم او ایف) کے ذریعے پانی کی پیوری فکیشن کا طریقہ تلاش کیا ہے۔ اس تکنیک میں سورج کی روشنی کو استعمال کیا جاتا ہے اور گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ طریقہ کار نہ صرف محفوظ اور سستا ہے بلکہ ٹیکنالوجی کو دوبارہ بھی استعمال (ری یوُز ایبل) کیا جا سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ طریقہ کار عالمی ادارہ صحت کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کیلئے وضع کردہ اصولوں کے عین مطابق ہے۔ صرف ایک کلوگرام ایم او ایف مواد کی مدد سے 139.5؍ لٹر (37؍ گیلن) پانی کو میٹھا بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ مواد پانی سے کھارے پانی کے ذرات نچوڑ لیتا ہے، جس کے بعد اس مواد کو صرف چار منٹ تک سورج کی روشنی میں رکھیں تو یہ سوکھے ہوئے نمک کے ذرات کو خارج کر دیتا ہے جس کے بعد اس مواد کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین