• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چھالیہ اور دیگر اشیاء ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز( سندھ)کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرضلع کشمور(کندھ کوٹ)میں سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر واقع گڈو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء جن کی مالیت تقریباً 72لاکھ روپے ہے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان رینجرزکے مطابق برآمد کی گئ اشیا میں 12760 کلو گرام چھا لیہ، خشک دودھ کیمیکل825کلوگرام، رتنا گٹکا ،جے ایم گٹکا، سفینہ گٹکا، آر ایم ڈی گٹکا،سگریٹ، موبل آئل ، بس ٹائرزشامل ہیں، رینجرز نےبرآمد کی گئی اشیاء کسٹم حکام کے حوالے کر دیں۔

تازہ ترین