• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینجھر جھیل سانحے کا مقدمہ درج،میر بحر گرفتار،4دن کا جسمانی ریمانڈ

ٹھٹھہ( نامہ نگار )کینجھر جھیل سانحہ میں دس افراد کی ہلاکت کا مقدمہ کشتی کے ناخدا عبدالجبار کے خلاف درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ملزم کو تھرڈ سول جج کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے چار دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ روز کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے کی وجہ سے محمود آباد کراچی کے ایک ھی خاندان کے دس افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے کشتی کے ناخدا عبدالجبار کو گرفتار کر کے تھرڈ سول جج کی عدالت میں پیش کر کے چار دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف کینجھر جھیل تھانے میں غفلت،اور لالچ کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا ہے ۔سانحہ کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے جھیل میں کشتیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ھے ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام کشتیوں کی فٹنس اور دوبارہ رجسٹریشن کے بعد کشتیوں کو اجازت دی جائے گی اور کشتیوں میں لائف جیکٹس اور مواصلاتی نظام کی موجودگی کو یقنی بنایا جائے گا۔ دریں اثناء سانحہ کے دوسرے روز جھیل میں موجود کشتیوں کو کنارے پر کھڑا کردیا گیا تھا اور جھیل کے اطراف واقع ھوٹلز بھی مکمل طور پر بند رھے جبکہ جھیل پر پکنک منانے کے لئیے انیوالوں کا سلسلہ جاری رھا اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں سے سیکڑوں افراد پکنک منانے جھیل پہنچے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جو جھیل کے پانی میں نہاتے تھے لیکن انہیں روکنے کے لیے پولیس اور محکمہ سیاحت کے اھلکار موجود نہیں تھے جھیل پر واقع محکمہ سیاحت کے ھٹس کے کئیر ٹیکر مخدوم گلزار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جھیل کے کنارے پر کئی کلو میٹر تک باثر افراد نے قبضہ کرکے کچے ھٹس اور ھوٹلز بنا رکھے ہیں۔

تازہ ترین