• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشیگرام سوات کیمپنگ پاڈز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )بشیگرام سوات کیمپنگ پاڈز سیاحوں کی توجہ کامرکز بن گیا کورونا لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کی طرف رخ کرلیا ہے مدین بازار سے پانچ کلو میٹر پر واقع بشیگرام کیمپنگ پاڈز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے محکمہ سیاحت کی طرف سے ایسے نئے سیاحتی مقامات پر جہاں پر کسی قسم کی رہائشی سہولیات میسر نہیں وہاں پر محکمہ سیاحت کی طرف سے کیمپنگ پاڈز قائم کئے گئے ہیں مدین سے پانچ کلومیٹر پر واقع بشیگرام کیمپنگ پاڈز ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے مدین سے بشیگرام کیمپنگ پاڈز کے راستے پہاڑوں سے بہتا پانی ٗدریا ٗ گھنے جنگلوں ٗ جگہ جگہ آبشاروں ٗسیب اور ناشپاتی کے باغوں کی وجہ سے علاقہ ایک خوب منظر پیش کر نے لگا ہے جس نے علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیا ہے کورونا لاک ڈائون کے بعد سیاحوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا ہے اور بڑی تعداد میں سیاح خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں کے پر فضا سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہورہے ہیں اکثر سیاح کالام جانے سے پہلے پہلا پڑائو بشیگرام کیمپنگ پاڈز ٗمدین اور بحرین میں کر رہے ہیں بشیگرام کیمپنگ پاڈز میں آئے ہوئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ وہ موسم کے ساتھ ساتھ بشیگرام کیمپنگ پاڈز سے کافی محظوظ ہو رہے ہیںاور حکومت کی طرف سے ایسے سیاحتی مقامات جہاں پر رہائشی سہولت میسر نہیں کیمپنگ پاڈز کا قیام بہت بڑاکام ہے۔ کچھ نہ کچھ خامیاں ضرور ہوں گی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ سہو لیات میں مزید بہتری آئیگی انہوں نے بتایا کہ مدین سے بشیگرام کیمپنگ پاڈز تک سڑک کی حالات کافی ابتر ہے حکومت کو اس کی تعمیر پر توجہ دینی چاہیے اگر سڑک کی حالت بہتر ہوئی تو سیاحوں کی تعداد میں مزیداضافہ ہوگا اور کالام اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرح یہ بھی ایک بھرپور سیاحتی مقام میں بدل جائیگا تاہم ان کیمپنگ پاڈز میں سیاحوں کیلئے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کچن کی کمی محسوس کی جارہی ہے اگر ان تمام سہولیات پر توجہ دی گئی تو سیاحوں کیلئے مشکلات میں کمی آئیگی اگر یہاں پرسہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا تو یہ ایک بھرپور پرفضا مقام میں بدل جائیگا
تازہ ترین