• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعۃ الدعوٰۃ کے 3 مرکزی رہنماؤں کو قید و جرمانے کی سزا

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جماعۃ الدعوۃٰ کے 3 مرکزی رہنماؤں کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جماعۃ الدعوۃٰ کے حافظ عبدالسلام اور پروفیسر ظفر اقبال کو مجموعی طور پر ساڑھے 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے حافظ عبدالسلام اور پروفیسر ظفر اقبال کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:،

دہشتگردوں کی معاونت ، جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے جماعۃ الدعوۃٰ کے رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی کو ڈیڑھ سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

جماعۃ الدعوٰۃ کے تینوں مرکزی رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے عدالت میں 10 سے زائد گواہوں کو پیش کیا گیا تھا۔

تازہ ترین