• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب چینل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں: سارہ خان

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ ان کا یوٹیوب چینل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ادکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی یوٹیوب پر نہیں آسکتیں کیونکہ یوٹیوب پر بہت زیادہ بولنا پڑتا ہے اور وہ زیادہ بول نہیں سکتیں۔

سارہ خان نے بتایا کہ کہ ان کا اداکاری کو ہی آگے لے کر چلنے اور کامیاب ہونے کا ارادہ ہے۔


پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے یوٹیوب چینل چلایا جا رہا ہے جس میں اداکارہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر، صبا قمر اور دیگر اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے دوران پاکستان میں جہاں عام تفریحی مقامات بند ہیں، وہیں سینما گھر بند کرکے ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد گزشتہ 2 ماہ سے گھر میں بیٹھے بیٹھے بوریت کا شکار ہو رہے تھے۔

تاہم بوریت سے بچنے کے لیے شوبز شخصیات نے خود کو اور اپنے مداحوں کو محفوظ کرکے نئے طریقے تلاش کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردیے تھے۔

اداکارہ عائشہ عمر، صبا قمر، جنید خان اور اقرا عزیز کے بعد  اداکار اسامہ طاہر نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران بوریت سے بچنے اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے یوٹیوب پر چینل کھولا تھا۔

تازہ ترین