• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘15 فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 512 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر417فوڈیونٹس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ پولٹری شاپس، کریانہ سٹورزسمیت 15فوڈ یونٹس کو سیل کیا گیا۔ دوران چیکنگ 1200کلو خراب کھجور، 580 ساشے گٹکا، 288لیٹر ملاوٹی دودھ، 100کلو مضر صحت کیچپ، 27کلوناقص خوراک، 20کلو بدبودار گوشت، 10کلو سرخ مرچ پاؤڈرکو تلف کر دیا گیا۔
تازہ ترین