کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین ججوں کا تقرر کیے جانے کے بعد خواتین ججوں نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
کویتی خبرایجنسی کے مطابق کویت عدالت عظمیٰ میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔
خبرایجنسی کاکہنا ہے کہ کویت میں 8 خواتین ججز سمیت عدالت عظمیٰ میں 54 جج صاحبان کا تقرر کیا گیا ہے ۔
چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کےمطابق مقرر کردہ خواتین ججوں کے کام کا کچھ عرصے بعد جائزہ لیا جائے گا۔