• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن مقدمات کے ملزم محمد معین دوبارہ ایس ایچ او تھانہ ایس بی سی اے تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن مقدمات کے ملزم محمد معین کو دوبارہ ایس ایچ او تھانہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کردیا گیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون محمد نعمان صدیقی کی جانب سے یکم ستمبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امتحان پاس کر نے والے انسپکٹر محمد معین کو خالی اسامی پرایس ایچ اوتھانہ ایس بی سی اے تعینات کر دیا گیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے مذکورہ ایس ایچ او قبل ازیں بھی 5 سال تک خلا ف ضابطہ ایس بی سی اے تھانے میں تعینات رہے اور اپنی تعیناتی کے دوران بلڈرز کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج کیے ان میں کسی ایک بلڈر کو بھی گرفتار کرکے جیل نہیں بھجوایا ، بلکہ بیشتر مقدمات "مک مکا" کر کے سی کلاس کر دئیے، ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکیدار مافیا ایجنٹ کی شہرت رکھنے والے ایس ایچ او معین اپنے فرائض کے بر خلاف غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرکے بھاری مالی مفادات حاصل کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین