• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم شخص کی’ تاجدار حرم ‘پڑھنے کی ویڈیو وائرل


سال 1982ء میں صابری برادرز کی آواز میں پڑھی جانے والی نامور قوالی ’تاجدار حرم‘ ناصرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیاء میں بے حد مشہور ہے۔

غلام فرید صابری کے بیٹے مرحوم امجد صابری نے اپنے کیریئر کے دوران ہی قوالی ’تاجدارِ حرم‘ کو شائقین کی اگلی نسل میں مقبول کردیا تھا اور امجد صابری کے بعد عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے بھی سال 2015 میں ’کاک اسٹوڈیو‘ میں اپنی سحر انگیز آواز میں تاجدار حرم پڑھی تھی جسے اُن کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

صابری برادرز کی قوالی ’تاجدار حرم‘ کو جہاں معروف قوال و گلوکاروں نے پڑھا ہے تو وہیں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص اپنی خوبصورت آواز اور عُمدہ انداز میں یہ مشہور قوالی پڑھتا نظر آرہا ہے۔

یہ ویڈیو علی چانڈیو نامی صارف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شیئر کی گئی ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’اُنہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنی خوبصورت آواز نہیں سُنی۔‘


ایک منٹ 27 سیکنڈز پر مشتمل یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس نامعلوم فنکار کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین