• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں 2 بھائیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو بھائیوں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر کےاسلحہ، منشیات اور دیگر اشیا برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے غریب آباد گوٹھ سے دو سگے بھائیوں ساجد اور عبدالوہاب کو گرفتار کرکے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ایئرپورٹ پولیس نے شاہراہ فیصل چھوٹا گیٹ کے قریب ضمیر حسین کو گرفتار کرلیا،ملزم مسافر بسوں میں سفر کرنے والے شہریوں کی جیب کاٹتا تھا،ملزم کے قبضے سے چوری شدہ دو موبائل فونز بھی برآمد کیئے گئے ہیں، لانڈھی پولیس نے وجاہت علی کو گٹکا ماوا و دیگر سامان سمیت گرفتار کرلیا،سکھن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عبدالرحمنٰ عرف راجو کوگرفتار کر کے اسکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد کر لیا،پولیس نے وارداتوں میں استعمال ہونے والا مشکوک رکشا بھی تحویل میں لے لیا،گرفتار ملزم نے سکھن اور شرافی گوٹھ میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں اور بسوں میں مسافروں کی جیبیں کاٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

تازہ ترین