• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف مستعفی ہوں: فیاض چوہان


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کر دیا۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت مؤقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف نے اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی 2007ء میں چوہدری پرویز الہٰی نے ڈالی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، فیاض الحسن چوہان

پنجاب روزگار اسکیم میں 30 ارب کے قرضے دیں گے: فیاض چوہان

پولیس نے تین دن میں مجرموں کا سراغ لگایا، فیاض الحسن چوہان

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا۔

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں۔

تازہ ترین