• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقارالحسن نے گرفتاری نہیں دی اسے مجبور کیا گیا، فیاض چوہان

وقارالحسن نے گرفتاری نہیں دی اسے مجبور کیا گیا، فیاض چوہان 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زینب واقعہ میں مجرموں تک پہنچنے میں ساڑھے تین ماہ لگے جبکہ ملزم عابد علی پر بھی شہبازشریف کے دورحکومت میں زیادتی کے مقدمات درج ہوئے لیکن وہ باعزت بری ہوگیا،وقارالحسن نے اپنی مرضی سے گرفتاری نہیں دی بلکہ اسے گرفتاری پر مجبور کیاگیا۔ زیادتی کے مقدمات میں سرعام پھانسی کی سزا دی جائے، عدالتی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ مسلم لیگ کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تعیناتی غیر قانونی ہے، سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل منظور نہ ہوا تو مشترکہ اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان عبداللہ سلطان، نیلم یوسف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا نعرہ پولیس اصلاحات تھیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا معاشرہ تبدیل کرنے کیلئے ہمیں اخلاقیات کاماحول پیدا کرنا ہوگا۔ زینب واقعہ میں مجرم کو پھانسی ہوئی لیکن زیادتی کے کیسز میں کمی نہیں آسکی ۔موٹر وے واقعہ پر صرف بیانات سامنے آرہے ہیں ،مرکزی ملزم عابد علی ابھی تک فرار ہے ۔

تازہ ترین