• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں وہ اخلاقیات سکھائیں گے، عظمیٰ بخاری


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہناہےکہ جن لوگوں کا ذہنی توازن خراب ہے، اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے؟ اللہ کی شان ہے۔

وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سی سی پی او اور شہباز شریف کے بیان کا موازنہ شرمناک ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف نے سی سی پی او کی طرح متاثرہ خاتون کی تذلیل نہیں کی، جبکہ یہاں ایک ہفتے بعد بھی زیادتی کا اصل مجرم گرفتار نہیں ہوسکا ہے لیکن حکومتی ترجمان بڑھکیں مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کو ہٹانے کی بجائے شہبازشریف سے استعفیٰ مانگنا عقل کی کمی کا ثبوت ہے، سی سی پی او کا دفاع کرنے والے پہلے خود تو استعفے دیں۔

یہ بھی پڑھئیے: غلطیاں نکالیں تو 24 گھنٹے میں حکومت گر جائے گی

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نالائق ٹولہ اللہ کاشکر کرے کہ شہباز شریف پنجاب کو فرانزک لیبارٹری بناکر دے گئے، ورنہ آج تک ان جاہلوں سے ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہونا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ کوئی ریاستِ مدینہ میں تیزی سے بڑھنے والے حوا کی بیٹیوں سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرسکے ہیں؟

تازہ ترین