آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

IG پنجاب CCPO لاہور کو سپورٹ کریں: وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والے امن وامان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او عمر شیخ کو سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ٹیم بنائیں، قبضہ گروپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے کہا کہ 3 ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں، پولیس کو ٹھیک کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعدد افسران اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے علیحدہ ٹیم تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیراعظم عمران خان کا معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی کا سخت نوٹس

وزیرِ اعظم زیادتی کیخلاف قانون بنائیں ساتھ دیں گے، چوہدری شجاعت

وزیراعظم عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو لانے کی وجہ بتادی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان اور سی سی پی او لاہور عمر شیخ آپس میں بات کرتے رہے، جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خاموش رہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدرارت ہونے والے اس اجلاس میں شہزاد اکبر، شفقت محمود، فیصل واوڈا اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید