• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کورونا وائرس بچوں میں خاموشی سے پھیل رہا ہے؟

کراچی (نیوزڈیسک) کیا کورونا وائرس بچوں میں خاموشی سے پھیل رہا ہے؟ ٹیسٹنگ حدود سے اس بات کا پتہ لگانا مشکل ہوگیا ہے۔ تعلیمی اداروں کا کھل جانا خوش آئند ہے۔ تاہم، بچوں میں کورونا وائرس کی علامات سامنے نہیں آتی، یہی بات خطرناک ہے کیوں کہ وہ لاعلمی میں کوروناوائرس کے پھیلائو کا باعث بن جاتے ہیں۔ نیویارک کے چلڈرن میڈیکل سینٹر میں شعبہ امراض اطفال کے چیئرمین چارلس شیلائن کا کہنا ہے کہ یہ لاعلمی بڑا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کو اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور بچوں میں کسی بھی قسم کی علامت کی صورت میں انہیں گھر تک محدود کرنا ضروری ہے۔
تازہ ترین