• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ اختیارات کا نہیں، درست نیت کا ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ڈیوٹی سے غائب عملہ بھی فیلڈ میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ضلعی انتظامیہ کو کوئی نئے فنڈز اور نہ ہی خصوصی گرانٹس دی گئیں، مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ درست نیت کا ہے کام کرنے والے ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں یومیہ بنیادوں پر کام کررہے ہیں جسے کراچی کی عوام کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کئی کئی ماہ سے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے انہیں صاف کیا جارہا ہے جو خوش آئند بات ہے مرتضی وہاب نے کہا کہ ملازمین و عملے کی روزانہ حاضری کو مانیٹر کیا جارہا ہے جس سے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت شہریوں کے ساتھ کمیٹیڈ ہے اور شہر سے گندگی غلاظت سمیت تجاوزات کا خاتمہ کرینگے جس کے لئے شہریوں اور تمام اداروں سے اپیل ہے کہ حکومت سندھ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر قائد کو اسکی اصل حالت میں بحال کیا جاسکے۔

تازہ ترین