• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم ،اقوام متحدہ کاعالمی یوم امن مذاق بن گیاہے،حریت کانفرنس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی امن کا دن منانے والوں کو متوجہ کیا ہے کہ کشمیری أج بھی محکوم ہیں حریت رہنماوں، محمد مصطفی خطیب، فیض نقشبندی،غلام محمد صفی، فاروق رحمانی،شمیمہ شال اور الطاف وانی نے عالمی یوم امن کے موقع پر بین الاقوامی برادری، اقوم متحدہ کومخاطب کر تے ہوئے کہا ہے کہ یوم امن کے موقع پر کشمیری آج بھی محکوم کیوں ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھی امن و انصاف قائم کیا جا ئے۔ 5اگست 2020ء کے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے بعد 17لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کو ڈومیسائل جاری کیے جانے کا مطلب 8لاکھ فوج کے ساتھ مزیدریٹائرڈ فوجیوں کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے خطاب میں ایک بار پھر بھر پور انداز سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے پیش کر یں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں عالمی یوم امن کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا بھارتی ظلم و ستم کے سامنے اقوام متحدہ کا عالمی یوم امن ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ بھارتی محاصرے کو 400ایام سے زیادہ دن گزر چکے لیکن اقوام عالم خاموش ہے،کشمیر ی امن کے خوا ہا ں ہیں لیکن انصاف کے ساتھ۔
تازہ ترین