• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڑی پتّے سے گِرتے بالوں کو روکیں

کھانوں میں تڑکا لگانے کے لیے استعمال ہونے والا کڑی پتہ آئرن اور فولک ایسڈ کا خزانہ سمجھا جاتا ہے، اس  میں ایسی خصوصیات بھی ہیں جو بالوں کا گِرنا کم کرسکتی ہیں اور بالوں کے دیگر مسائل سےلڑنے میں بھی آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔

بالوں کا گِرنا ایک مشکل مسئلہ بن سکتا ہے، کڑی پتہ آپ کے بالوں کو گِرنے سےروکنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کڑی پتہ ہر گھر میں ہی لازمی موجود ہوتا ہے، بالوں کے مسائل سے لڑنے کے لیے یہ ایک سستا طریقہ ہوسکتا ہے جسے آپ اپنے گھر پر تیار کرسکتے ہیں۔

کڑی پتے میں ایسی خصوصیات بھری ہوئی ہیں جو آپ کے بالوں کے لیے حیرت انگیز کام کرسکتی ہیں اور بالوں کی نشوونما کا باعث بن سکتی ہیں۔ یہ پتے وٹامن سی، فاسفورس، آئرن، کیلشیم اور نیکوٹینک ایسڈ سے بھر پور ہوتے ہیں۔ بالوں کے لیے کڑی پتہ استعمال کرنے کے کچھ طریقے یہ ہیں۔

گِرتے بالوں کو روکنے کیلئے کڑی پتہ کیسے استعمال کریں؟

کڑی پتہ اور ناریل کا تیل:

ناریل کا تیل آپ کے بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔  بالوں کو گرنے سے بچانےکے لیے کڑی پتے اور ناریل  کے تیل کا ملاپ بہترین ہے۔ تھوڑا ناریل کا تیل لیں اور اس میں کڑی پتہ شامل کریں۔ اب ان دونوں اجزاء کو گرم کریں، جب کڑی پتہ اچھی طرح اپنا عرق ناریل کے تیل میں چھوڑ دیں تو مرکب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور اسے صاف ستھری بوتل میں ڈال لیں۔ اس کے بعد اپنے سر پر اچھی طرح اس تیل سے مالش کریں۔ اسے جڑوں سے آخر تک اپنے بالوں پر لگائیں پھر کچھ گھنٹوں کے لیے اپنے سر کو ایسے ہی چھوڑ دیں اور بعد میں ہمیشہ کی طرح اپنے بالوں کو دھولیں۔ آپ یہ مرکب زائد مقدار میں بھی تیار کرسکتے ہیں اور اسے مستقبل کے استعمال کے لیے ذخیرہ بھی کرسکتے ہیں۔

کڑی پتہ، آملہ اور میتھی دانہ:

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے آپ اِن اجزاء کا ایک آسان مرکب تیار کرسکتے ہیں۔ آملہ اور میتھی دانہ دونوں بالوں کی نشوونما کے لیے حیرت انگیز ہیں۔ ان دونوں اجزاء کو کڑی پتہ کے ساتھ ملاکر ہیئر ماسک تیار کیا جاسکتا ہے جو بالوں کی افزائش میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دو کھانے کے چمچ میتھی دانہ لیں اور اُنہیں پیس لیں۔ اُس کے بعد 10-15 کڑی پتے، میتھی دانہ پاؤڈر اور دو کھانے کے چمچ آملہ پاؤڈر لیں (آپ تازہ آملہ بھی استعمال کرسکتے ہیں) ان تینوں اجزاء کو اچھی طرح ملا لیں اور گاڑھا پیسٹ بنانے کے لیے پانی ڈالیں۔ اس پیسٹ کو اپنے سر کی جِلد اور بالوں پر لگائیں اور لگ بھگ 30 منٹ تک اپنے سر پر اس پیسٹ کو لگا رہنے دیں۔ بعد میں معمول کے مطابق اپنے بالوں کو دھولیں۔

فریزی بالوں کے لیے کڑی پتہ:

آپ فریزی اور چپچپے بالوں سے نجات پانے کے لیے بھی کڑی پتہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ دو کپ پانی لیں اور اس میں 10- 15 کڑی پتے شامل کرکے اُس پانی کو اُبالیں۔ کچھ دیر پانی کو اچھی طرح سے اُبالیں۔ اپنے بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد، انہیں دوبارہ اس پانی سےدھوئیں، یہ عمل کرنے سے آپ کو فیریزی بالوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔

تازہ ترین