• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثابت ہوا سانحہ بلدیہ سے تعلق نہیں: MQM پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوتا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس سے ایم کیو ایم کا تعلق نہیں تھا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے آج سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوتا ہے کہ کیس سے ایم کیو ایم کا تعلق نہیں تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے ہمدردی ہے، متاثرین کو 8 برس تک فیصلے کا انتظار کرنا پڑا۔


ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ اعلیٰ عدالتیں بلدیہ فیکٹری کیس کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کی سرپرستی کی پالیسی نہ پہلے تھی نہ آئندہ ہو گی۔

تازہ ترین