• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ہمسایہ ملک نیپال کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا

بھارت کو اپنے ہمسایہ ملک نیپال کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، نیپال نے اپنے نظرثانی شدہ سیاسی نقشے کو باضابطہ طور پر اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شامل کرلیا، نقشے میں وہ اہم علاقے بھی شامل ہیں جن پر بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ اس کے ہیں۔

نیپال کی پارلیمنٹ نے رواں سال 13 جون کو ملک کے نئے نقشہ کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا، جس میں تین ایسے اہم علاقے بھی شامل تھے جن پر بھارت اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔


اب یہ سیاسی نقشہ نیپال نے اسکولوں کے نصاب تعلیم میں بھی شامل کرلیا ہے۔ نقشے میں تین اہم مقامات کو ملک کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 8 مئی کو اتراکھنڈ کے قریب اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم 80 کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح کیا تھا، جس کے بعد بھارت اور نیپال کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے۔

تازہ ترین