• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمراہ کن پروپیگنڈا، نیپال نے بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات روک دیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیپال کے سرحدی علاقہ میں متنازعہ سڑک کی تعمیر پر شروع ہونے والے نیپال بھارت تنازعہ میں شدت آگئی ہے۔

کھٹمنڈو سے آمدہ اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفیر کیساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بھارتی چینلز نے گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جس کے رد عمل کے طور پر نیپال نے بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات روک دیں۔

نیپالی وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر بشنو رامال نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بھارتی میڈیا میں گمراہ کن رپورٹس آرہی تھیں، ایسی باتیں او ر رپورٹس انتہائی قابل اعتراض تھیں۔

قبل ازیں نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان نے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا سب حدیں پار کر گیا ہے، اسے فوری بند ہونا چاہیے۔

تازہ ترین