• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ: ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کو سونگھنے والے کتے تعینات کیے جائیں گے

فن لینڈ کے صدر مقام ہیلسنکی کے ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کو سونگھنے والے کتوں کو تعینات کیا جائے گا، تربیت یافتہ کتے مسافروں کے پسینے کو سونگھ کر وائرس کی تشخیص میں مدد دیں گے۔

ایک پائلٹ پروگرام کے تحت تربیت یافتہ کتوں کو آج ہیلسنکی ایئرپورٹ پر تعینات کیا جائے گا۔

ہیلسنکی یونیورسٹی کے ریسرچر کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کا نتیجہ دس سیکنڈ میں آئے گا اور ٹیسٹ کیلئے مسافروں کا ایک منٹ سے بھی کم وقت لگے گا۔

امریکا، متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ملکوں میں اس نوعیت کے ٹیسٹ پر کام جاری ہے۔ یہ ٹیسٹ کورونا وائرس کی اسکریننگ میں اہم کردار اداکرسکتا ہے۔

تازہ ترین