• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکاکے صوبہ بھر میں مظاہرے،لاہور میں احتجاجی ریلی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خبر نگار) ایپکا کی کال پر صوبے بھر میں مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے ۔ اس سلسلہ میں مرکزی مظاہرہ لاہور میں ڈیوس روڈپر ہوا ۔ مظاہرے کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ ہاوس 7 کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء ریلی نے مسلم لیگ ہائوس پہنچنے پر چوہدری بردران قدم بڑھائو پورے ملک کے ملازمین اپکے ساتھ ہیں ورنہ حکومت سے الگ ہو جائو کے نعرے لگائے ۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ مطالبات کانوٹیفکیشن ایک ہفتہ کے اندر جاری کیا جائے ورنہ وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔مزید برآں الائیڈ گرینڈ الائنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔آج گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے سرکاری ملازمین اپنےحقوق کےلیے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گریند الائنس پنجاب کے صوبائی چئیرمین محمد سلطان مجددی ، پروفیسر ندیم اشرفی، رانا لیاقت علی، چوہدری محمدسرفراز، امتیاز عباسی، اللہ بخش قیصر، محمد فاضل، وحید مراد یوسفی ، چوہدری محمد علی، میاں سرورمعراج، فیض صدیقی، ناصر رحمت، طارق نیازی، چوہدری عقیل،ارشد مہر و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بجائے پنشن ، گریجویٹی اور سالانہ ترقی کے خاتمے جیسے اقدامات اٹھا کر ملازمین کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ۔
تازہ ترین