• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی روک تھام: بحرین میں ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ ہوگا

بحرین کی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مقامی افراد اور غیر ملکی شہریوں سے جرمانہ وصول کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور تجارتی مالز پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے امن عامہ اور سیکیورٹی اداروں کو بھی با اختیار کر دیا گیا ہے۔ ماسک نہ لگانے والوں کو 20 دینار جرمانے کی رقم فوری ادا کرنا ہو گی ورنہ خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بحرین کی وزارت صحت کے مطابق 67014 کورونا کیسز میں سے 60117 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اس وبائی مرض کے باعث 231 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین