دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ 933 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 82 ہزار 20 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 74 لاکھ 36 ہزار 972 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 62 ہزار 368 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 36 لاکھ 81 ہزار 941 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 6 ہزار 593 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 71 لاکھ 39 ہزار 553 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 34 ہزار 53 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 86 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 43 لاکھ 98 ہزار 907 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 91 ہزار 173 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 57 لاکھ 32 ہزار 518 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 39 ہزار 65 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 27 ہزار 780 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 19 ہزار 799 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 22 ہزار 241 ہو چکی ہے۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار 746 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 268 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 31 ہزار 870 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 82 ہزار 695 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 74 ہزار 949 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 10 ہزار 49 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 34 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 93 ہزار 556 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 206 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 65 ہزار 188 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 14 ہزار 376 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 64 ہزار 799 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس 31 ہزار 459 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 4 لاکھ 81 ہزار 141 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 345 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 49 ہزار 903 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 24 ہزار 840 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 32 ہزار 798 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 862 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 729 ہو چکی ہے۔
بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 5 ہزار 44 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 53 ہزار 844 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
عراق میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 754 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 32 ہزار 635 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 569 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 359 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 314 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 437 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 7 ہزار 388 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 548 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 392 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔