ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈینگی عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف کسی حد تک مدافعت فراہم کر سکتا ہے۔
برازیل میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں کورونا وائرس کی وبا کے تجزیہ کرنے کے دوران اس وائرس کے پھیلاؤ اور ماضی میں ڈینگی بخار کی وبا کے درمیان ایک تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔
محققین نے دریافت کیا ہے کہ گزشتہ سال یا رواں برس جن مقامات میں ڈینگی کی وبا کا زور زیادہ رہا تھا، وہاں کوویڈ 19 کے کیسز کی شرح دیگر حصوں کے مقابلے میں کم رہی۔
محققین کے مطابق اگر یہ خیال درست ثابت ہوا تو اس کا مطلب ہوگا کہ ڈینگی سے متاثر ہونا یا مؤثر اور محفوظ ڈینگی ویکسین سے کسی حد تک کوویڈ 19 کے خلاف مدافعتی تحفظ مل سکے گا۔
محققین کے مطابق اس تعلق کو ثابت کرنے کے لیے تاحال مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔