• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواحی علاقے اڈا 19 کسی سے غیرقانونی سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو) نےملتان کے نواحی علاقے اڈا 19 کسیّ سے غیرقانونی سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑ لی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ڈائریکٹر زبیر بلال کی تشکیل کردہ ٹیم نے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچائے جانے کی روک تھام کے لئے ملتان شہر کے نواحی علاقے اڈا 19 کسیّ میں کارروائی کی اور سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑ لی ہے اور مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین