احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی بینک اکاؤنٹس، میگا منی لانڈرنگ، ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین کے ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کو28 ستمبر کو طلب کرلیا ، خواجہ انور مجید کی ویڈیو لنک پر حاضری ہوگی۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے ۔
ریفرنسز میں آصف زرداری کے شریک ملزم خواجہ انور مجید کی ویڈیو لنک پر حاضری کے لئے احتساب عدالت اسلام آباد نے کراچی کی احتساب عدالت کے رجسٹرار کو خط لکھ دیا ہے ۔
عدالت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خواجہ انور مجید کو گھر یا اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔
نیب کراچی کو احتساب عدالت کراچی کے ساتھ مل کر ویڈیو لنک انتظام کی ہدایت کی گئی ہے ۔