احتساب عدالت نے آصف زرداری کی 3 ضمنی ریفرنسز خارج کرکے بری کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ضمنی ریفرنسز میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔
سابق صدر کی جانب سے پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ سابق صدر زرداری کے خلاف تینوں کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی جائے ، انہیں جعلی اکاونٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا۔
سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت ضمنی دائر نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ان تینوں ریفرنسز کو خارج کیا جائے۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا ۔