• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل : زرداری کی حاضری استثناء درخواست دائر


اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل اور جعلی ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے آج حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کردی گئی۔

سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت مقرر ہونے سے متعلق میرے وکیل فاروق ایچ نائیک کو پہلے معلوم نہیں تھا اور انہیں گزشتہ شام اس متعلق بتایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بھی بروقت پیشی کیلئے اطلاع نہیں دی جاسکی، ان کی عمر 65 سال ہے اور وہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہیں، کورونا کی وجہ بھی عدالت حاضر ہونا ممکن نہیں ہے۔


دائر درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے آنے پر ورکرز اور پارلیمنٹیرینز کے آنے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کو آج کی حاضری سے استثنا دیا جائے۔

واضح رہے کہ درخواست آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈوکیٹ جاوید اقبال نے دائر کی ہے۔

تازہ ترین