اسلام آباد(پرویز شوکت)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غلط آئی ڈیزاور ڈیٹا کی بنیاد پر معطل ہونیوالے 30 کپتانوں کو کلیئر قرار دے دیا،حکام کے مطابق لائسنس معطلی ائیرلائنز کی غلطی ، غلط ڈیٹا فراہم کرنیوالی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کی جائیگی، 262پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائن آپریٹرز نے سی اے اے کو پائلٹس سے متعلق غلط آئی ڈیز اور ڈیٹا فراہم کیا تھاجس کے باعث ائیرلائن آپریٹرز کی غلطی سے کپتانوں کے لائسنس معطل کرکے گراؤنڈ کیا گیا تھا تاہم اب بورڈ آف انکوائری کی آڈٹ ٹیم نے اسے ائیرلائنز کی غلطی قرار دیدیا ہے۔